کراچی: گارڈن تھانے کی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات لگانے پر ملازمت سے بر طر ف کردیاگیا،جب کہ خاتون اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی اور تبادلہ کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق گارڈن تھانے کی لیڈی کانسٹیبل نے 2 پولیس ملازمین پرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور لیڈی کانسٹیبل نے آئی جی سندھ کے شکایتی سیل کو براہ راست درخواست بھیجی تھی۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق خاتون اہلکارکے الزامات پر ڈی ایس پی گارڈن نے تحقیقات کیں اور اس دوران تمام لیڈی کانسٹیبلز نے ساتھی اہلکار کے الزامات کو غلط قرار دیا انکوائری رپورٹ کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا جب کہ خاتون اہلکار کی مدد کرنے والے سب انسپکٹر کے عہدے میں تنزلی اور تبادلہ کردیا گیا ہے۔
جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
ادھر برطرف لیڈی کانسٹیبل کا کہنا ہےکہ انکوائری رپورٹ اور برطرفی کے احکامات میرے ساتھ ناانصافی ہے انہیں چیلنج کروں گی۔
دوسری جانب کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے تحت تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہوا تھا مقتول بچی کو گولی اڑتی ہوئی بغدادی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لگی ملزم دلہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔