ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل) سوشل میڈیا پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی پرملزم گرفتار، زبیرنامی ملزم پہاڑپورکے علاقہ میں نجی سکول کاپرنسپل ہے، ملزم کے خلاف شہری احسان اللہ نے پولیس کودرخواست دی ،ملزم کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے معلوم ہواہے جو سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف تھا،ملزم کا تعلق تحصیل پہاڑپور کے نواحی گاؤں تیر گڑھ سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ پہاڑپور میں قائم نجی سکول مالک زبیر نے فیس بک پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر پہاڑپور پولیس نے عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شہری احسان اللہ نے درخواست دی تھی کہ زبیر نامی شخص جو پہاڑپور میں ایک نجی سکول کا مالک ہے نے سوشل میڈیا پر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا گیا ہے اور ملزم کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت ہے جو سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے جس سے شہر میں نقص امن کا خطرہ ہے۔ پہاڑپور پولیس نے شہری احسان اللہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر کو گرفتارکر لیا۔ واضح رہے کہ ملزم کا تعلق پہاڑپور کے نواحی گائوں تیر گڑھ سے ہے۔
Shares: