کیچ چھوڑنے پر دھمکیاں، ہربھجن سنگھ اورمحمد حفیظ ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آ گئے

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی بلے باز محمد آصف کاکیچ چھوڑنے پر بھارتی کھلاڑی زیرعتاب آگیا، انڈین انتہا پسندوں نےارشدیپ سنگھ کو‘خالصتانی’ قرار دیدیا ارشدیپ کوسوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے محمد حفیظ نے ان کی حمایت کی ہے۔

باغی ٹی وی :ایشیا کپ کےاہم میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل تھےمیچ کے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں بھارتی سکھ کھلاڑی ارشدیپ سنگھ سے پاکستانی بیٹر محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا، جس پر بھارتی انتہا پسند ارشدیپ سنگھ پر برس پڑے۔

ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

اٹھارویں اوور میں پاکستان کو 16 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے۔ تیسری گیند پر آصف علی نے شاٹ ماری جس پر گیند ہوا میں گئی، بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ ، کیچ کی آوازیں لگائی گئیں لیکن فیلڈر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر انتہا پسند بھارتیوں نے انہیں خالصتانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارشدیپ نے پاکستان کو جتوانے کے لیے جان بوجھ کر کیچ چھوڑا جس پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے محمد حفیظ ان کی حمایت میں سامنے آ گئے-


ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر پر تنقید کرنا بند کریں،کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔ ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے پاکستان نے بہتر کھیلا، شرم آتی ہے ایسے لوگوں پر جو اس پلیٹ فارم پر ارش اور ٹیم کے بارے میں گھٹیاں باتیں کہہ کر اپنے ہی کھلاڑیوں کو نیچا دکھا رہے ہیں۔


سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تمام شائقین سے میری درخواست ہے کہ کھیل میں ہم انسان ہونے کے ناطے غلطیاں کرتے ہیں۔ براہ کرم ان غلطیوں پر کسی کی تذلیل نہ کریں-

واضح رہے کہ اس سے پہلے محمد شامی کو بھی بھارتی انتہاپسندوں نے نشانہ بنایا تھا محمد شامی سے پہلے بھی بھارت میں انتہاپسندوں نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں‌ پرشک کیا اوران کو پاکستان کیطرف داری کےطعنے دیئے گئے یہ وجہ ہےکہ بھارت میں تمام اقلیتیں اس وقت بھارتی ہندووں کی انتہا پسندی سہے خائف ہیں اورعالمی برادری سے مطالبہ کررہے ہیں‌ کہ بھارت کو لگام ڈالی جائے ورنہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گی –

خیال رہے کہ ادھرمتحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دےکرگروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 4 وکٹیں گرنے کے بعد اختتامی اوورز میں خوشدل اور محمد آصف نےجارحانہ اننگز کھیلی آصف نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائےجبکہ خوشدل 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔محمد نواز کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار…

Comments are closed.