کراچی: ملائیشیا میں پی آئی اے اورپاکستان میں ترکش ائیرلائنزپرمشکل وقت آگیا،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ بدنامی کا باعث بنا تو دوسری طرف پاکستان میں کورونا ایس اوپیز (احتیاطی تدابیر) پر عمل درآمد نہ کرانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن(سی اے اے) نے ترکش ایئر لائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ایئرلائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2مسافروں کو سینیگال سے بغیر کورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفرکرایا بعد ازاں مسافروں کو کینکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچایا گیا۔
ترکش ایئرلائن کی اس لاپرواہی پر سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن نے بی کیٹگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے سی اے اے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مختلف ممالک کو کیٹگریز میں شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس ملک میں وبا کی شدت زیادہ ہے اسے بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن نے بی کیٹگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔