حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان حریم شاہ اور صندل خٹک کے حوالہ سے جاری ویڈیو میں کہا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک میرے جہاز میں بغیر اجازت گئیں، اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دی لیکن ابھی تک مقدمہ بھی درج نہ ہوا،کھرا سچ نے تحقیقات کیں تو فیاض الحسن چوہان کا نام بار بار سامنے آیا،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب ان کی اور ویڈیو اور تصویریں سامنے آئی ہیں،وہ دبئی میں ہیں، ایمریٹس کی بزنس کلاس میں جا رہی ہیں اور وہاں کی ملینم ہوٹل میں ٹھہر رہی ہیں،میں سوچ رہا ہوں کہ ملینم ہوٹل میں کیسے ٹھہر رہی ہیں، اس کے تو کافی اخراجات ہیں، مہنگا ہوٹل ہے، ملینم سے مجھے پتہ چلا کہ کچھ انڈین ہیں جو ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور وہاں دبئی کے عربوں ،شیخوں سے ملوا رہے ہیں،
مجھے بڑی تصویریں آئیں کہ یہ جہانگیر ترین کے ساتھ ان کی تصویر ہے، فلاں کے ساتھ تصویر ہے، میں بھی پبلک فگرہوں اور میرے ساتھ دن میں سو لوگ تصویریں بناتے ہیں،تصویر بنانے کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کوئی تعلق ہو، آپ کے فین جو آپ سے ملتے ہیں وہ سیلفیز بناتے ہیں ،تصویریں بناتے ہیں، اسلئے میں نے کبھی کسی کو اس حوالہ سے کال نہیں کی
آج کا دن ہے اور میں ابھی تک انتظار کر رہا ہوں کہ پنجاب حکومت، پولیس ، ایف آئی اے کوئی نہ کوئی اس پر کام کرے، بیچ میں دو دفعہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، میں نے انکو نہیں بتایا ، اگر یہ ویڈیو ان تک پہنچ گئی تو انکو پتہ چلے گا، میں نے اس لئے نہیں بتایا تھا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ مبشر لقمان ذاتی تعلقات استعمال کر رہا ہے،اور پتہ نہیں ان لوگوں سے کیا تعلق ہے اور وہ ان پر مٹی ڈالنا چاہ رہا ہے.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ میری ان کے ساتھ نہ کوئی تصویر ہے ، نہ کوئی فون کال ہے،نہ میرا کوئی کمیونی کیشن ہے، صرف ایک میسج، ان لڑکیوں نے مجھے میسج کرنا شروع کر دئیے اور جب میں نے میسج ریڈ کرنا شروع کیے تو انہوں نے وہ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیئے، وہ ویڈیو خود بھی بھیجتی تھی مختلف نمبروں سے، تو میں نے کیا کیا کہ سارا لاگ بنا کر سی ڈی بنا کر ایف آئی اے کو دے دی کہ یہ سارا کچھ ہے اب بتائیں کیا کرنا ہے تو انہوں نے کہا کہ جی وہ تو ہمارے اوپر کیس ہو گیا ہے پہلے ہم اس کو دیکھ لیں پھر اس کو دیکھیں گے.
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
نوٹ. حریم شاہ کو بے نقاب کرنے کے حوالہ سے اگلی رپورٹ کا انتظار کیجئے