قصور
ہری مرچ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ہری مرچ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی 30 ،40 روپیہ فی کلو والی ہری مرچ اس وقت 300 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آج مورخہ 7-10-2019 کو پنجاب گورنمنٹ کی لانچ کردہ آن لائن قیمت ایپلیکیشن، قیمت پنجاب پر ہری مرچ کی فی کلو قیمت 83 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دیگر سبزی مصالحہ جات میں ٹماٹر 80،دھنیا 270،ادرک 340اور لہسن 240 فی کلو گرام ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے وہ دھنیا ،مرچ جو کہ سبزی فروش سبزی کیساتھ مفت دیتے تھے اب 10،15 روپیہ میں بھی بہت کم مقدار میں دیتے ہیں لوگوں نے مذید کہا کہ جب سے یہ گورنمنٹ آئی ہے تاجروں اور سرکاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ سرکار کی مانیں یاں تاجر حضرات کی لوگوں نے مذید کہا کہ گورنمنٹ تاجر،آڑھتی اور عام لوگوں سے تو ٹیکس لے رہی ہے مگر قیمتوں میں استحکام کروانے سے بلکل قاصر ہے
ہری مرچ کی تاریخی قیمت
