ٹریفک پولیس ہری پور نے ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف سکول و کالجوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی کی ۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس نے سال 2023 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائیں ۔
ٹریفک وارڈن پولیس نے غیرنمونہ نمبر پلیٹس 5568 ، ون ویلنگ 5412 ،کمسن ڈرائیورز 8228 ،بغیر ہلمٹ 32388 ،کالے شیشے 6504 ،ون وے 3300 ، پریشر ہارن 3252 ،اوورلوڈنگ 45744 ،تیز رفتاری 8496 ،فلیشر لائٹس 3468 اور زائد کرایہ وصول کرنے والے 10476 ڈرائیوران کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے ۔حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کی آگاہی ضروری ہے۔اپنے کمسن بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں
Shares: