پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں حال ہی میں معروف کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے ایک دستاویزی فلم بنائی۔ ویلڈر والد کے بیٹے میٹرک میں اپنی پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کیلئے نمکو بھی فروخت کرتے رہے، ٹیپ بال اس لیے کھیلتے تھے کہ یونیورسٹی کی فیس بھر سکیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اپنا آبائی گھر دیکھاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ یہ ان کا پرانا گھر ہے اور انہی گلیوں میں کھیل کر وہ بڑے ہوئے، حارث رؤف اس ویڈیو میں اپنے چھوٹے سے گھر میں موجود اپنے کمرے کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اس گھر میں ہم لوگ اور ہمارے 4 چاچو بھی رہتے تھے اس گھر کا بڑا کمرہ پاپا کے پاس تھا اور جس چاچو کی شادی ہوتی تھی اس چاچو کو کمرہ دے دیا جاتا تھا ہم دوسرے کمرے میں منتقل ہوجاتے اور آہستہ آہستہ جب سب چاچوں کی شادی ہو گئی او ر ان سب کو کمرے مل گئے تو پھر نوبت یہاں تک آ گئی کہ ہم گھر کے کچن میں بھی سوتے تھے ۔ سوشل میڈیا پر جہاں حارث رؤف کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے وہی بھارتی کرکٹ تجزیہ کار’’وکرانت گپتا‘‘نے حارث رؤف کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ اپنے ماضی کو نہیں بولتے آپ بابر اعظم کو دیکھ لیں چاہے حارث رؤف کو سب اپنی بنیادوں سے جڑے ہوئے ہیں اور حارث روف کی ڈیویلپمنٹ کا کریڈٹ لاہور قلندر کو جاتا ہے ۔

Shares: