حارث رؤف ٹیسٹ سیریز کے لئے دستیاب نہیں

0
102

فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ حارث رؤف آسٹریلیا سیریز میں شرکت کے لیے تیار تھے لیکن انہوں نے گزشتہ رات اپنا ارادہ بدل لیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ دو روز قبل اس دورے کے بارے میں حارث رؤف سے بات ہوئی تھی اور حارث رؤف کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی تھی تاہم انہوں نے کل رات اپنا ارادہ بدل لیا اور اب وہ آسٹریلیا کی اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔ .
وہاب ریاض نے کہا کہ میرے خیال میں اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔”وہ فٹنس کے مسائل اور کام کے بوجھ سے پریشان ہے۔ ہم نے اسے یقین دہانی کرائی کہ ہم اسے بھر پور سہولیات فراہم کریں گے۔ اس حوالے سے ہمارے فزیو نے کہا کہ انہیں چوٹ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ وہ تھکا ہوا ہے، لیکن ہم اس کی فٹنس پہ کام کر سکتے ہے۔

” چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے کپتان اور کوچ سے بات کی، اور وہ حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ہم ان سے ایک دن میں 10-12 اوورز سے زیادہ کا مطالبہ نہیں کر رہے تھے، جو انہوں نے ون ڈے میں کیا ہے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ ایسی صورت حال میں آپ کو قربانی دینے کی ضرورت ہے اور پیچھے ہٹنے کے بجائے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہئے ”

حارث رؤف نے گزشتہ سال راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کے لیے صرف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔

Leave a reply