انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف، بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق گزشتہ 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر دو معطلی پوائنٹس حاصل ہوئے، جس کے نتیجے میں دو میچز کی پابندی عائد کی گئی۔

اسی طرح صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے ہیں

برطانیہ ،عوامی عہدیداروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا قانون پیش

پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست

Shares: