حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

0
45

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے، الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیرکی کیپ ملی،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کیپ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ سے پہلے پی سی بی کی جانب سے دی گئی محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پرآئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

Leave a reply