کراچی:سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر رات گئے سائیٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ اور ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او سائیٹ زین رضا بلوچ کی سربراہی میں ایس ایچ او سائیٹ بی اور ایس ایچ او سائیٹ اے نے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس اہکاران کے ہمراہ سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔دوران آپریشن داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کا بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔دوران آپریشن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم، منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول اور 1210 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔گرفتار اسٹریٹ کریمنل کی شناخت گلزار اور گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت محمد اویس اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب، اضغر، شہزاد اور اربیلو کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ چمن سیکشن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزا دینے سے انکار

چھینا موبائل دینے کیلئےخاتون کو بلا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی

Comments are closed.