ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں

0
44

پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے سوشل میڈیا پر مرحوم جنید جمشید اور نامور گلوکارعلی عظمت کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کو یاد کیا

باغی ٹی وی: پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے سمای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم جنید جمشید اور گلوکار علی عظمت کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہویے ماضی کو یاد کیا
https://www.instagram.com/p/B_MyJeGpY94/?igshid=1ty9ycjbg7eat
تصویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار ہارون نے کیپشن میں لکھا کہ آواز ، جنون اوروائیٹل ایک تصویر میں تینوں گلوکار ان تمام بینڈز کے بانی ہیں

ہارون رشید نے لکھا کہ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہیں لیکن مرحوم جنید جمشید اور علی عظمت بہت اچھے دوست تھے میں علی عظمت کو ان کے کیریئر کے شروعات کے دِنوں سے جانتا ہوں اور ماضی میں کچھ دن تک تو ہم دونوں کراچی کے ایک ہی فلیٹ کے ساتھی بھی تھے اور پھر ہم نے ایک ساتھ مل کر بابا بندوق گانا بھی گایا تھا اور اس کے بعد تیار ہیں بھی گایا تھا

ہارون نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ علی بہت ہی مزاحیہ اور ہنسے ہنسانے والا بندہ ہے ہمیشہ مجھے پاگلوں کی طرح ہنساتا تھا

گلوکار ہارون رشید نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مرحوم عظیم جنید جمشید اور میں نے پورے پاکستان کے دور دراز کے علاقوں میں موسیقی کی محفلوں میں ایک ساتھ شرکت کی اور ہم نے پیپسی کے لئے مل کر ایک البم بھی لانچ کیا تھا

گلوکار نے لکھا کہ میں نے ماضی میں گاڑی میں بسوں میں اور جہاز مین دوران سفر ان سے گھنٹوں باتیں کی ہیں جس سے ہماری دوستی اور بھی زیادہ مضبوط ہوئی تھی

ہارون رشید نے لکھا کہ مرحوم جنید جمشید موسیقی چھوڑنے کے بعد بھی مجھ سے ملنے کے لیے میرے اسٹوڈیو آیا کرتے تھے انہوں نے طیارہ حادثہ سے قبل میرے لیے مکہ سے ایک خوبصورت پیغام بھی بھیجا تھا اور میرے لیے دُعا بھی کی تھی

گلوکار نے لکھا کہ ہمارے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں آواز کے لیے مرحوم جنید جمشید، روحیل اور شاہی حسن نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا جس کے لیے میں ہمیشہ ان کو مشکور رہوں گا

موسیقی ایک قدرتی چیز ہے اس پر سرحدوں کا کوئی زور نہیں بھارتی فنکاروں پر پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کی پابندی پر علی سیٹھی کا جواب

Leave a reply