پرنس ہیری اور میگھن مارکل امریکا میں ریذیڈنسی لیں گے تو شاہی خاندان سے تیزی سے دور ہوجائیں گے شاہی سوانح نگار

برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے ماہر سوانح نگار باب مورس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا کیونکہ دونوں ابھی تک اپنے آپشنز کی تلاش میں ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ماہر سوانح نگار باب مورس برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس سے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے لیے جس راہ کا انتخاب کیا تھا اس سے بھٹکنے کے بعد اب یہ دونوں سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں۔

انہوں نےکہا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا کیونکہ دونوں ابھی تک اپنے آپشنز کی تلاش میں ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ رفتہ رفتہ یہ دونوں پس منظر میں چلے جائیں گے یہ امریکا میں ریذیڈنسی لیں گے اور اس طرح یہ شاہی خاندان سے تیزی سے دور ہوجائیں گے۔

باب مورس کے مطابق یہ تو واضح نہیں ہے کہ انکا کردار کیا ہوگا لیکن مشکل یہ ہے کہ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ یہ دونوں سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میگھن دوبارہ لندن آنے کی جرات بھی کریں انہیں آرچی کو لندن لانا ہوگا لیکن یہ دونوں آرچی کو لندن سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنس ہیری اور میگھن کرسمس پر لندن نہ آنے پر ملکہ برطانیہ سے ہر قسم کی معذرت کرینگے۔

شاہی تبصرہ نگار نے انٹرویو کے آخر میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میگھن کے خیال میں اگر وہ لندن گئیں تو وہاں کا ماحول ان کے لیے بڑا مشکل اور پریشان کن ہوگا اور وہ اس صورتحال کا سامنا نہیں کرسکیں گی۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے نیٹ فلیکس سے معاہدہ ختم کرنے کی اپیل

Comments are closed.