ہڑتال کی کال کے باوجود حکومت غیر سنجیدہ
قصور
گورنمنٹ نے پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی کی ہڑتال کی کال کے باوجود کوئی مذاکرات نہ کئے،10 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف ایم سی ہیلتھ ملازمین سابقہ پی آر ایس پی کے ملازمین کو 18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا ہے جب ماضی میں بھی بارہا مطالبہ کیا گیا مگر گورنمنٹ کی طرف سے کوئی شنوائی نا ہوئے
پی ایچ ایف ایم سی کے صوبائی صدر محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ان ملازمین کا عرصہ 18 سال سے معاشی قتل کر رہی ہے اگر اب بھی گورنمنٹ نے ملازمین کو ریگولر نا کیا تو تمام ایکٹیویٹی بند کر دی جائے گی اور 10اکتوبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنا دیا جائے گا اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک ھمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے
ان کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں سے مطالبات کرنے اور ہڑتال کی کال کے باوجود گورنمنٹ نے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں کئے جس سے حکومت کی لاپرواہی نظر آ رہی ہے تاہم اس بار ہمارا دھرنا نتیجہ خیز ہو گا