آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےہاورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات ہوئی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کرنے والے44رکنی وفد میں 9ممالک کے طلبہ شامل تھے،ملاقات میں پاکستان کے امور پر سیر حاصل بات چیت ہوئی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عصری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کے حوالے سے نقطہ نظر کا اظہار کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیشن میں پاکستان کی جانب سے جمہوری اقدار سے وابستگی اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل جدوجہد کا اعادہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، اختراعات اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہی اپنی سوچ کو استوار کریں،انہوں نے طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور مس انفارمیشن کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ طلبہ ڈیجیٹل دور میں مکمل محتاط ہو کر رہیں ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےہارورڈ بزنس اسکول کے طلبا سے ملاقات میں کہا کہ جمہوری اقدار کی اہمیت پر زور دینا قابل تحسین ہے۔ غلط معلومات اور فیک نیوز کے خطرات سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حاضرین کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دی، ہارورڈ کے طلباء نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف
قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف