خانقاہ ڈوگراں : پارٹی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے – چوہدری آصف حمید

باغی ٹی وی ، خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا ) صفدر آباد لیڈر وہ جو عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھے ، خود نمائی والے لیڈروں سے ملک بھرا پڑا ے، پارٹی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری آصف حمید نے معصوم شاہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں ممبران کا تعلق مسلم لیگ سے ہے عوام آن کی صورت دیکھنے کو ترس گئے ہیں لیکن ایم این اے اور ایم پی اے کے ہارگلے میں پہننے کے بعد ان حضرات نے نہ تو عوام کی خبر لی اور نہ ہی حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام کیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں نے عوام کو ایسے لیڈروں کے چنگل سے چھڑانے کا جو عزم کیا ہے وہ انشاء اللہ کامیاب ہو گا عمران خان بہت جلد پھر عوام میں ہوں گے ۔ معصوم شاہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر چوہدری آصف حمید نے یہ بھی کہا کہ عرصہ دراز سے اس علاقے کے مکینوں کا یہ دیرینہ مسئلہ مکمل ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو اس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ ،بارشوں میں دلدل کیچڑ کی وجہ سے جن کے لئے گزرنا محال تھا آج عوام کے مسکراتے چہرے دیکھ کر مجھے بھی ذہنی سکون ملا ہے،مجھے عوام کی خدمت ورثہ میں ملی ہے میرے ا باؤ اجداد بھی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کے لئے میرے دروازے بلا تفریق ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں اس موقع پر سید اشتیاق بخاری، سیف اللہ مغل،عبدالسعید ،شیخ امجد،حاجی طارق مغل، صابر حسین مغل اور اہل علاقہ کے ساتھ پی ٹی آئی کے ورکروں نے چوہدری آصف حمید اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کا عزم کیا

Leave a reply