شام پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر شہید ہوگئے۔
باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے داماد حزب اللہ کے سینیئر رکن اور یونٹ 4400 کے کمانڈر محمد جعفر قصیر کے بھائی تھے حزب اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر ایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے ،حسن نصر اللہ کے داماد کے بھائی محمد جعفر قصیر کو بھی گزشتہ روز فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ محمد جعفر قصیر ایران کے نہایت قریب تھے اور ایران سے جنگی اسلحہ لانے کے ذمہ دار تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بدھ کو ایران نے اسرائیل کی جانب 180 میزائل داغے تھے جبکہ شمالی لبنان میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی کے دوران اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں مرکزی بیروت کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا۔
دوسری جانب یمن سے حوثیوں نے تل ابیب میں پانچ ڈرون حملے کیے جس سے اسرائیل کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھازمینی کارروائی میں ناکامی پر صہیونی فوج کے لبنان پر فضائی حملے کیے اور چوبیس گھنٹے میں چھیالیس سے زائد شہری شہید کردیےلبنانی سرحد کے قریب شیلنگ میں مصروف اسرائیلی ہیلی کاپٹر پرحزب اللہ کا جوابی حملہ ہونے پر ہیلی کاپٹر رفوچکر ہوگیا۔








