ہسپتال کا اے سی خراب،مریض نڈھال
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اے سی خراب،مریض و لواحقین سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا میں اے سی خراب ہونے پر عوام پر عذاب مسلط ہے جس کے باعث ڈی ایچ کیو شدید گرمی میں عوام نڈھال ہو گئی ہے
بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے مریض کپڑے اتار کر سونے پر مجبور ہیں اور دہاییاں دے رہے ہیں
اور لواحقین اپنے مریضوں کو گرمی میں نڈھال دیکھ کر نڈھال ہو گئے ہیں
شہریوں نے احکام و ڈپٹی کمشنر قصور سے خصوصی نوٹس لیکر عوام کی داد رسی کا مطالبہ کیا ہے
وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے تاکہ قیامت خیز گرمی میں مرض سے پریشان مریض علاج معالجہ سکون سے کروا سکیں