ہسپتال کا جنریٹر ناکارہ ،انتظامیہ و مریض پریشان

0
31

قصور
ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد کا جنریٹر شدت کی گرمی میں بھی بند جبکہ ریفریجریٹر میں پڑی لاکھوں روپے کی حساس امراض میں استعمال ہونے والی ویکیسینز خراب ہونے کا خدشہ میڈیسن سٹور کا اے سی بھی بند آپریٹر غائب مریض اللہ کے رحم و کرم پر سی ای او ہیلتھ قصور اور ڈی سی قصور سے شہری حلقوں نےنوٹس کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد چونیاں میں بجلی بند ہونے سے مریض اور سٹاف بد حال ہو چکے ہیں جبکہ ریفریجریٹرز میں رکھی لاکھوں روپے کی حساس امراض کیلئے استعمال ہونے والی ویکسینز بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے دوسری جانب میڈیسن سٹور کا اے سی بھی بند کیا جاچکا ہے جس سے تمام میڈیسن مطلوبہ ٹمپریچر کے بغیر ہی مریضوں کو استعمال کروائی جارہی ہیں جہاں شدت کی گرمی میں تمام پنکھے بند ہیں وہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف گرمی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے وہاں ایمرجنسی مریض بھی دوران علاج دوہری اذیت میں مبتلا ہیں اور الٹرا ساؤنڈ کروانے والے مریض پرائیویٹ کلینکس سے مہنگے داموں الٹراساؤنڈ کروانے پر مجبور ہیں اس بارے جب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سعود سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فیول کی کمی کی وجہ سے جنریٹر مسلسل نہیں چلا سکتے شہری حلقوں نے سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر اقبال جاوید اور ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply