قصور
چند ماہ قبل تھیلیسیمیا سے وفات پانے والے مرحوم بچے کی پکار پر زندہ دلان قصور نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے جگہ دی اور پیسوں کے ڈھیر لگا دیئے،ایک ہی دن میں 50 لاکھ کا فنڈ ،ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل تھیلیسیمیا مرض سے وفات پانے والے بچے مرحوم احمد کے خواب اور خواہش کو پورا کرنے کے لیے کل احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس میں مہمانوں کا استقبال تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے کیا
حافظ ابوالقاسم صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے
ضلع بھر کی تمام صحافی تنظیموں نے بھرپور کوریج کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فنڈ کی اپیل کی
جس کے بعد زندہ دلان قصور نے خوب بڑھ چڑھ کر فنڈ دیا اور تقریباً 50 لاکھ روپیہ فنڈ اکھٹا ہوا جس میں کچھ نقد اور کچھ افراد نے وعدے کئے
فنڈ کی اپیل کے طور پر یہ کنگن پور کی تاریخ کا سب سے بڑا فنڈ پروگرام ثابت ہوا
کئی افراد نے ہزاروں اینٹیں بھی فنڈ میں جمع کروائیں
فاونڈیشن نے اللہ کی مدد اور لوگوں کے تعاون سے ایک سال میں یہ ہسپتال مکمل کرنے کا عزم کیا ہے
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں و فاؤنڈیشن نے کہا کہ اللہ تعالی جگہ عطیہ کرنے والوں چوہدری محمد اقبال خاں ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ چوہدری طارق خاں ایڈوکیٹ حاجی محمد اشرف جوئیہ چوہدری پرویز بلوچ ایڈووکیٹ اور اس کی تعمیر و ترقی میں تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے
نیز آرائیں فارمیسی چونیاں، محسن رائس ملز چونیاں، اعجاز سکندر میموریل ہسپتال کنگن پور، و دیگر تاجر برادری نے دل کھول کر عطیات دیئے جس پر بچوں نے تمام نیک دل افراد کو دعائیں دیں

Shares: