قصور
بابا بلھے شاہ ہسپتال میں پارکنگ فیس زیادہ لینا اور شہریوں کیساتھ مار پیٹ کرنا معمول بنا گیا،ڈی سی قصور سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق سٹی قصور میں واقع سب سے بڑے سرکاری ہسپتال بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور میں موٹر سائیکل پارکنگ کی پرچی فیس 10 روپیہ کی بجائے 30 روپیہ وصول کرنے پر ہسپتال کے عملے کی شہریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہسپتال پارکنگ کا عملہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے واضع رہے کہ سرکاری طور پر موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپیہ مقرر کی گئی ہے مگر کے اس کے باوجود پارکنگ عملہ 30 روپیہ فی موٹر سائیکل وصول کرتا ہے
شہریوں سے زائد پیسے لینے اور مار پیٹ کرنے پر شہریوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شہریوں سے زائد پیسے لینے اور عملے کی طرف سے شہریوں کیساتھ مار پیٹ کرنے کی شکایات موصول ہو چکی ہیں