حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے شہری سے مبینہ بھتہ خوری،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے شہری سے مبینہ بھتہ خوری کا معاملہ،انسداد دہشت گردی عدالت کورٹ نمبر 7 نے دو ملزمان اسد عباس گبول اور قمر صدیق کی عبوری ضمانت کنفرم کردی

عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے مزید مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کیا تھا۔ میر ے موکل جاے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے۔ سی ڈی آر ریکارڈ کے مطابق وقوعہ کے وقت اسد عباس رحیم یار خان جبکہ قمر صدیق گلستان جوہر میں میں موجود تھا،

وکیل کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کے پاس شامل تفتیش ہوچکے ہیں، پولیس انویسٹی گیشن مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کراچکی ہے۔ ملزمان کو اس جھوٹے مقدمہ کا علم نہیں تھا جب ڈی پی او مظفر گڑھ کو عدالت کا وراںٹ گرفتاری ملا تو پتہ چلا۔جھوٹے مقدمہ کا علم میں آنے کے بعد ملزمان خود عدالت میں خود سرنڈر ہوئے ہیں استدعا ہے ضمانت کنفرم کی جائے۔ ملزمان کا کوی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں اس کیس کے علاوہ اور کوئی کیس ملزمان پر نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خود کو حساس اداروں کو اہلکار بتا کر بھتہ مانگا، مقدمے میں ایک ملزم قیوم پہلے ہی انسداد دہشت گردی کی کورٹ سے ضمانت پر ہے، مقدمہ سمیر بلوچ کی مدعیت تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کیا گیاہے۔

Leave a reply