حسینہ معین پاکستانی مصنفہ، مکالمہ نگار اور ڈراما نویس

حسینہ معین پاکستان کی سب سے بہترین ڈراما نگار سمجھی جاتی ہیں
0
152
writer

حسینہ معین پاکستان سے تعلق رکھنے والی ممتاز مصنفہ، مکالمہ نگار اور ڈراما نویس تھیں۔

حسینہ معین نے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے لیے پاکستان اور بیرون پاکستان بہت سے ڈرامے لکھے۔ اُنہیں حکومت پاکستان کی طرف سے 1987ء میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔ حسینہ معین پاکستان کی سب سے بہترین ڈراما نگار سمجھی جاتی ہیں۔ حسینہ معین نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے، جیسے، شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں-

حسینہ معین 26 مارچ 2021ء کو 79 سال کی عمر میں کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئیں۔ حسینہ معین کو ان کی وفات سے پہلے، 22 مارچ 2021ء کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی

Leave a reply