وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو نے بھارت کی زبان بولی، دکھ ہوا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ حاصل بزنجو بھارت راکی زبان بولتے ہیں میں ان کی مذمت کرتاہوں ،اداروں کے خلاف بات کرنےوالوں کے خلاف غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے ،حاصل بزنجو نے ایسی بات کرکے بھارت کے موقف کو تقویت دی ہے ،میر حاصل بزنجو کے بیان پر دکھ ہوا،

غلام سرو خان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا کوئی رول نہیں تھا ،انتخابات شفاف ہوئے،سینیٹ میں چاروں صوبوں کی نمایندگی ہے ،سینیٹرز اپنی پارٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ووٹ ضمیر کے مطابق دیا،ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر افسوس ہوا ،ن لیگ نے سیاستدانوں کو بدنام کیا ہے،

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فیڈریشن کے حق میں رہنےوالے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اپوزیشن حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے میں ناکام ہو گئی ،اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے،نواز شریف اور زرداری نے جمہوریت کے نام پر پاکستان کو کمزور کیا،عدم اعتماد کی تحریک وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف لائی جاتی ہے ،چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی اپوزیشن کی تحریک فیڈریشن کے خلاف تھی،

Shares: