پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

0
141
haseena

بنگلہ دیش سے اقتدار کے‌خاتمے کے بعد بھاگنے والی حسینہ واجد کے بیٹے کی جانب سے مختلف بیانات کا سلسلہ جاری ہے، حسینہ واجد کے بیٹے نے عمران خان کی طرح یوٹرن لینا شروع کر دیئے ہیں، حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے پہلے کہا تھا کہ ہمارے خاندان نے سیاست چھوڑ دی، پھر کل یوٹرن لیا اور کہا کہ سیاست نہیں چھوڑیں گے، آج کہ دیا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات ہوں گے تو حسینہ واجد واپس لوٹیں گی.

بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد کا کہنا تھا کہ حسینہ بنگلہ دیش میں انتخابات تک واپس بنگلہ دیش آ جائیں گی،اب اگر ضرورت پڑی تو میں بھی سیاست میں آنے سے گریز نہیں کروں گا مجھے یقین ہے کہ عوامی لیگ الیکشن میں حصہ لے گی اور ہم جیت بھی سکتے ہیں میری والدہ فی الحال بھارت میں ہیں

سجیب واجد نے بھی اپنی والدہ ،مودی کی یار حسینہ کی طرح پاکستان دشمنی کی بھی باتیں کی ہیں اور بنگلہ دیش میں ہونے والے احتجاج اور حسینہ کے خلاف تحریک کا ذمہ دار پاکستان پر ڈال دیا،سجیب واجد کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس میں چین نہیں پاکستان ملوث ہے کیونکہ چین نے کبھی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی، چین اور بھارت کوہم اچھا دوست سمجھتے ہیں،امریکہ کے ساتھ بھی بنگلہ دیش کے اچھے تعلقات ہیں لیکن پاکستان کی آئی ایس آئی ہمارے خلاف ہے، اسلئے مجھے شک ہے کہ بنگلہ دیش میں احتجاج کو آئی ایس آئی نے بھڑکایا،

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کرنے والی حسینہ واجد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ابھی تک بھارت میں ہی ہیں، بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے،ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں 17 رکنی عبوری کابینہ قائم کی گئی ہے

بنگلہ دیش میں‌عبوری حکومت کا قیام، چین کا ردعمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش واپس لوٹے تھے جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا تھا، طلبا رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

نریندر مودی کی پروفیسر محمد یونس کے لیے نیک خواہشات: بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے تحفظ اور خطے میں امن و ترقی پر زور

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

Leave a reply