حسینہ کو پاکستان میں پناہ دے کرعمران خان کے ساتھ رکھا جائے،مطالبہ
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد اپنے ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ چکی ہیں، آج حسینہ کو بھارت میں تیسرا دن ہے،حسینہ واجد کو کوئی ملک پناہ دینے کو تیار نہیں ہے
حسینہ واجد نے برطانوی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی لیکن برطانیہ نے مثبت جواب ابھی تک نہ دیا، امریکا نے حسینہ واجد کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے، حسینہ واجد بھارتی فضائیہ کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم ہیں اور انہوں نے اب اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، لیکن تاحال حسینہ کو کہیں سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا، بھارت کی بھی کوشش ہے کہ حسینہ واجد جلد سے جلد بھارت سے روانہ ہو، بھارت بھی موجودہ حالات میں حسینہ کو سیاسی پناہ دینے کو تیار نہیں ہے، بھارت نے حسینہ کو عارضی طور پر بھارت میں رکھا ہوا ہے
ایسے حالات میں پاکستان کے سیاسی رہنما، سابق صوبائی وزیر، فیاض الحسن چوہان نے ایکس پر پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ حسینہ واجد کو امریکہ سمیت کوئی ملک پناہ نہیں دے رہا۔میری حکومت پاکستان سے گذارش ہے کہ حسینہ واجد کو پاکستان میں پناہ دے کر اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف کے ساتھ والے سیل میں رکھا جائے۔وہاں پر شیخ مجیب الرحمن کا ایک بت بھی بنا دیا جائے تاکہ حسینہ واجد اپنے باپ اور بانی تحریک انصاف اپنے ہیرو کی یاد تازہ کرتے رہیں۔۔!!!
حسینہ واجد کو امریکہ سمیت کوئی ملک پناہ نہیں دے رہا۔۔میری حکومت پاکستان سے گذارش ہے کہ حسینہ واجد کو پاکستان میں پناہ دے کر اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف کے ساتھ والے سیل میں رکھا جائے۔وہاں پر شیخ مجیب الرحمن کا ایک بت بھی بنا دیا جائے تاکہ حسینہ واجد اپنے باپ اور بانی تحریک…
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) August 7, 2024
حسینہ واجد کی پارٹی کے 20 حامیوں کی لاشیں برآمد
ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان
بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب
بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل
حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری
بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،
حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی
شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا
بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل
بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی