حسینہ واجد پر قتل کے دو اور مقدمے درج

hasina

بنگلہ دیش سے بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد کے خلاف قتل کے دو اور مقدمے درج کر لئے گئے ہیں، حسینہ واجد پر اب تک قتل کے 12 سے زائد مقدمے درج ہو چکے ہیں، حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس آئی تو اسے فوری گرفتار کیا جائے گا

چٹاگانگ میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت عوامی لیگ کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کیس میں مزید 100 سے 150 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔پنچلیش پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج سنتوش کمار چکما نے بتایا کہ اتوار کی رات پنچلیش پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے چھتر دل رہنما وسیم اکرم کی والدہ جوچنا بیگم نے حسینہ اور دیگر پر مقدمہ درج کرایا۔اس مقدمے میں شیخ حسینہ کے ساتھ عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر، سابق وزیر خارجہ حسن محمود، سابق وزیر تعلیم محب الحسن چودھری، چٹاگانگ سٹی کارپوریشن کے میئر رضا الکریم چودھری، چٹاگانگ میٹرو پولیٹن عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اے جے ایم ناصر الدین سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کے نام شامل ہیں۔یہ واقعہ 16 جولائی کو پیش آیا تھاجب چٹاگانگ کے مراد پور علاقے میں کوٹہ مخالف مظاہروں کے دوران چھاترا لیگ کے ارکان اور طلبہ کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔تشدد کے نتیجے میں وسیم اکرم سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے،22 سالہ وسیم اکرم چٹاگانگ گورنمنٹ کالج کا طالب علم تھا اور اس نے کالج کی چھتر دل برانچ کے جوائنٹ کنوینر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں،

ایک دوسرے واقعہ میں ڈھاکہ کے میرپور میں کوٹہ اصلاحات کی تحریک کے دوران گولی مار کر ہلاک ہونے والے لٹن حسن لالو المعروف حسن کی ہلاکت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور دیگر 147 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پیر کو حسن کے بھائی ملون نے ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ مہدی حسن کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔عدالت نے مدعی کا بیان ریکارڈ کیا اور میرپور ماڈل تھانے کو حکم دیا کہ وہ مقدمہ درج کرے،اس کیس کے قابل ذکر ملزمان میں سابق وزیر مواصلات عبیدالقادر، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال، جوبو لیگ کے جنرل سکریٹری معین الحسین خان نکھل، سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس چودھری عبداللہ المامون، اور سابق ڈی ایم پی کمشنر حبیب الرحمان شامل ہیں۔مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ جب طلباء اور شہریوں کی طرف سے جائز اور منطقی مطالبات کے لیے پرامن تحریک چل رہی تھی، حسن نے 4 اگست کو ایک احتجاج میں حصہ لیا۔دوپہر دو بجے کے قریب شیخ حسینہ کے حکم پر دیگر ملزمان کے ساتھ۔ 200-300 افراد کے ایک نامعلوم گروپ نے غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج پر فائرنگ کی۔لٹن حسن کو ایک نامعلوم حملہ آور کی گولی لگی تھی اور بعد میں 7 اگست کو آگرگاؤں کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اینڈ ہسپتال (این آئی این ایس) میں علاج کے دوران چل بسے۔

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

قبل ازیں گزشتہ روز طلبہ تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک استاد کی موت کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر سمیت 101 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔35 سالہ مقتول سلیم حسین کے والد سکندر علی نے جمعہ کو بوگرہ صدر تھانے میں مقدمہ درج کرایا، جس میں حسینہ اور قادر کو قتل کے اکسانے والوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔

قبل ازیں حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،19 جولائی کو ڈھاکہ کے علاقے محمد پور میں پولیس کی فائرنگ میں گروسری شاپ کے مالک ابو سعید کی موت ہو گئی تھی،حسینہ واجد واپس بنگلہ دیش آتی ہیں تو انہیں گرفتار کیا جائے گا اور وہ قتل کے اس مقدمے میں جیل جائیں گی، محمد پور کے رہائشی امیر حمزہ شاتل نے ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ راجیش چودھری کی عدالت میں شیخ حسینہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

Comments are closed.