تین دن میں حسینہ واجد پر قتل کے 3 مقدمے درج

hasina

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر طالب علم کے قتل کے ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،حسینہ واجد پر اب تک قتل کے بنگلہ دیش میں 3 مقدمے درج ہو چکے ہیں، حسینہ واجد بنگلہ دیش واپس گئیں تو انہیں ان مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا.

حسینہ واجد پر قتل کا تیسرا مقدمہ چٹاگانگ کے علاقے بہادرہاٹ میں کوٹہ اصلاحات کی تحریک کے دوران کالج کے طالب علم تنویر صدیق کے قتل کا درج کیا گیا ہے، مقدمے میں شیخ حسینہ اور وزیر تعلیم محب الحسن چودھری سمیت 34 افراد کو نامزد کیا گیا ہے،چاندگاؤں پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج (او سی) زاہد الکبیر نے بتایا کہ متوفی تنویر کے چچا محمد پرویز نے جمعہ کی رات شکایت درج کرائی۔مقدمے کے دیگر ملزمان میں سٹی عوامی لیگ کے سیکرٹری جنگلات و ماحولیات مشی الرحمان چودھری، وارڈ کونسلر محمد اسرار الحق، شیبل داس سمن، نور مصطفیٰ تینو، سٹی چھاتر لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری نور العظیم رونی، سٹی عوامی لیگ کے رہنما بابر علی اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کیس میں 40 سے 50 نامعلوم افراد کو ملوث کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے درج مقدمے میں کہا کہ تنویر صدیق نے 18 جولائی کو 2:30 بجے کے قریب انسداد امتیازی سٹوڈنٹ موومنٹ کے بینر تلے شٹ ڈاؤن پروگرام میں شرکت کی۔ طلباء نے مراد پور علاقہ سے مارچ کیا اور چندگاؤں پولیس اسٹیشن کے تحت بہادرہاٹ کچا بازار کے سامنے سڑک پر پرامن احتجاج کیا۔تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور وزیر تعلیم کے حکم پر 40 سے 50 نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے نامزد ملزمان کے ساتھ مبینہ طور پر مظاہرین پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تنویر صدیق اور دیگر طلباء پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔فائرنگ بھی کی،تنویر سمیت بہت سے لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ بعد میں چٹاگانگ میڈیکل کالج ہسپتال پہنچنے پر تنویر کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس افسر زاہد الکبیر نے کہا: "18 جولائی کو بہادرہاٹ میں کوٹہ اصلاحات کی تحریک کے دوران فائرنگ کے واقعے میں کالج کا طالب علم تنویر ہلاک ہو گیا تھا۔ مقتول کے چچا نے قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے

قبل ازیں گزشتہ روز طلبہ تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے ایک استاد کی موت کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر سمیت 101 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔35 سالہ مقتول سلیم حسین کے والد سکندر علی نے جمعہ کو بوگرہ صدر تھانے میں مقدمہ درج کرایا، جس میں حسینہ اور قادر کو قتل کے اکسانے والوں کے طور پر نامزد کیا گیا۔

قبل ازیں حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،19 جولائی کو ڈھاکہ کے علاقے محمد پور میں پولیس کی فائرنگ میں گروسری شاپ کے مالک ابو سعید کی موت ہو گئی تھی،حسینہ واجد واپس بنگلہ دیش آتی ہیں تو انہیں گرفتار کیا جائے گا اور وہ قتل کے اس مقدمے میں جیل جائیں گی، محمد پور کے رہائشی امیر حمزہ شاتل نے ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ راجیش چودھری کی عدالت میں شیخ حسینہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

Comments are closed.