بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو میزبانی فراہم کر رکھی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس نے کہا کہ بھارت اس بات سے ناخوش ہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت برطرف ہوئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شیخ حسینہ نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو قتل کروایا جبکہ بھارتی میڈیا جعلی خبریں پھیلا کر انہیں طالبان قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ سارک ایک قریبی خاندانی روابط کا پلیٹ فارم ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی تنازعات کا ذریعہ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر چاہے تو سارک کے اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو فروغ دے سکتا ہے لیکن سیاسی مداخلت سے اجتناب کرے۔

سلووینیا کی اسرائیلی وزیراعظم کے ملک میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا،شامی صدر

ہائیکورٹ ججز کے ٹرانسفر آئین و قانون کے مطابق قرار ، تفصیلی فیصلہ جاری

پابندیاں برقرار رہیں تو مذاکرات بے فائدہ ہیں،ایرانی صدر

Shares: