خیبرپختونخوا حکومت میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے انتخابی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری اسپتالوں میں 52 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مفتی محمود میمورل اسپتال میں گزشتہ دو سال کے دوران ادویات کی خریداری میں شدید مالی ہیرپھیر کی گئی، جب کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں متعدد غیر قانونی بھرتیاں بھی کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان معاملات میں سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ادویات کی خریداری میں شفافیت کو نظرانداز کیا گیا اور بھرتیوں میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں ان مالی بے ضابطگیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں انتظامیہ کے کردار پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ اسکینڈل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبرپختونخوا حکومت پہلے ہی انتظامی کارکردگی اور بدانتظامی پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔

سانحہ سوات پر پنجاب اسمبلی کی مذمتی قرارداد منظور، وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

پنجاب پولیس کے عمر فاروق کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع

Ask ChatGPT

Shares: