قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی گائنی وارڈ کا سٹاف غرباء کے لئے پریشانی کا باعث،انتہائی نازیبا رویہ،لوگوں کو دھمکیاں لگانا معمول،لوگوں کی وزیراعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی گائنی وارڈ کا فی میل عملہ غرباء کے لئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے جائز کام بھی بغیر شفارش کے کروانا نامکن ہو گیا ہے غریب عورتیں ان کے سامنے بولنے سے بھی ڈرتی ہیں اور تو اور بدتمیز سٹاف مردوں سے بات کرتے وقت اپنی نسوانیت بھی بھول گیا
پرسوں ایک دیہاتی کی بیوی کو چیک نا کرنے پر چیک کرنے کیلئے کہا گیا تو سٹاف نے انتہائی گھٹیا رویہ اختیار کیا اور دھمکیاں لگائیں
واضع رہے کہ ہسپتال سٹاف کے رویہ بارے لوگ ہزاروں بار شکایات کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سٹاف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فرعون صفت سٹاف کے سامنے غریب پریشان حال عورتیں اپنی پریشانی بیان کرکے علاج کروا سکیں