تل ابیب: اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر 2024 کے فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی جس میں حزب اللہ کے اس وقت کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔
باغی ٹی وی: اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ 27 ستمبر 2024 کو شام 6 بج کر 21 منٹ پر آپریشن ’نیو آرڈر‘ کے نام سے کیا گیا تھا حملے میں حزب اللہ کے زیرِ زمین ہیڈ کوارٹر پر 82 بم گرائے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں، حملے میں حسن نصراللہ کے علاوہ حزب اللہ کے 20 سے زائد کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حسن نصر اللہ اور ان کے بعد حزب اللہ کے سربراہ نامزد ہونے والے ہاشم صفی الدین کے جنازے کے بعد جاری کی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک
یاد رہے کہ اتوار کو بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نےفضا میں کشیدگی پیدا کی، جنازے کےاجتماع کےاوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پرعوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے تھے۔