حسن نواز کے دفتر کے سامنے مبینہ حملہ پر اسکارٹ لینڈ یارڈ کا موقف بھی آ گیا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن نواز کے دفتر کے سامنے حملہ پر اسکارٹ لینڈ یارڈ کا موقف بھی آ گیا

اسکارٹ لینڈ یارڈ کے مطابق پولیس کو سٹیفن ہاؤس کے باہر مشکوک سرگرمی کی رپورٹ کی گئی رپورٹ کیا گیا چار مشکوک افراد دفتر کے باہر کار میں موجود ہیں،کسی قسم کے حملے ، تشدد یا کسی کے زخمی ہونے کے ثبوت نہیں ملے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کوٹیلی فون کیا ہے،اور لندن میں دفتر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا،شہباز شریف نے نواز شریف سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں.شہباز شریف نے نواز شریف کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر لندن میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے،لندن میں ہونیوالے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

Leave a reply