کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا

0
37
hassan niazi1

کوئٹہ: پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی، حسان نیازی کی حوالگی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ لکھا تھا –

باغی ٹی وی: مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پنجاب پولیس حسان نیازی کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا-

کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے اپنے چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا جس کے بعد حسان نیازی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا پنجاب پولیس حسان نیازی کو لاہور میں درج کیس میں تحویل میں لینےکے لیےکوئٹہ پہنچی تھی۔

دوسری جانب حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کل حسان نیازی کی ضمانت ہوگئی تھی مگر اسے کس قانون کے تحت جیل بھیجا گیا، ہم نے مچلکے پیش کر دیئے تھے جیل کے گیٹ پر انتظار کرتے رہے مگر حسان کو رہا نہ کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ جیل انتظامیہ گزشتہ روز حفاظتی ضمانت کا حکم نامہ لینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی لیکن ڈیڑھ دو بجے بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا۔ جب ان کے پاس حسان کو قید میں رکھنے کا جواز نہیں رہا تو ڈی سی نے 3 ایم پی او کے تحت قید میں رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

اوپر سےامریکا سےلڑائی، اندرسےبھائی بھائی،رانا ثنا اللہ کی عمران خان پر تنقید

سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ٹیم صبح سے عدالت آکر بیٹھی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی عدالت نے رہائی کے احکامات دیے تھے لیکن حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تھی کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا-

اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق

Leave a reply