بلنک کیپیٹل مینجمنٹ کے سی ای او حسن مقصود مبینہ طور پر دفتری مقام پر خودکشی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حسن مقصود نے اسٹاک مارکیٹ میں بھاری مالی نقصان کے بعد خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق گولی چلنے کی آواز سن کر دفتر میں موجود عملے نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔ امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچے تو حسن مقصود کی لاش کو دفتر میں موجود پایا گیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ ساتھیوں اور کاروباری حلقوں نے حسن مقصود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کے قریبی افراد نے انہیں ایک پرعزم اور محنتی رہنما قرار دیا۔یہ افسوسناک واقعہ مالیاتی شعبے میں ذہنی دباؤ اور ذہنی صحت سے متعلق امور پر نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔

لاہور میں دوسرا ٹی20؛ پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Shares: