شہر قائد کراچی کے چڑیا گھر میں کئی روز سے بیمار ہتھنی نورجہاں کی موت ہو گئی ہے
چڑیا گھر کے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کی ہے، اور بتایاکہ ہتھنی کو کل سے بخار تھا، اسے بچانے کی تمام کوششیں کی گئیں، مگر کامیاب نہ ہو سکے، ہتھنی نورجہاں کا علاج عالمی ماہرین کی نگرانی میں ہو رہا تھا، گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کے لیے فورپاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی ،چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہتھنی کی موت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ نورجہاں کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ،بلدیہ عظمی کراچی نے بیمار ہتھنی کی زندگی بچانے کی یرممکن کوشش کی،غیر ملکی ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اس کا علاج جاری تھا،عید کے دن اس فسوس ناک خبر سے بہت دکھ ہوا ،
نورجہاں کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ،بلدیہ عظمی کراچی نے بیمار ہتھنی کی زندگی بچانے کی یرممکن کوشش کی،غیر ملکی ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اس کا علاج جاری تھا،عید کے دن اس فسوس ناک خبر سے بہت دکھ ہوا ، pic.twitter.com/vZ8AgZjdEB
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) April 22, 2023
کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی کے علاج میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو کو عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی بیماری کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سینئر ڈائریکٹر زو خالد ہاشمی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا
مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ








