ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ندی دوڑ میں اچانک طغیانی کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین بچے پانی میں بہہ گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ چار سالہ بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔حادثہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں پیش آیا۔ندی میں طغیانی آنے سے 13 سالہ فیض شاہ، 11 سالہ سیف اللہ اور 4 سالہ فاطمہ بہہ گئے۔ریسکیو ٹیم نے فیض شاہ اور سیف اللہ کی لاشیں نکال کر حویلیاں اسپتال منتقل کر دیں جبکہ چار سالہ فاطمہ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بچے اپنی والدہ کے ساتھ ندی کنارے سیر کے لیے آئے تھے کہ اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور تینوں بچے ندی میں گر گئے۔ یاد رہےاس سے قبل سوات میں بھی دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث 17 افراد بہہ گئے تھے، جن میں کئی کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔
ریسکیو حکام نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم میں دریا اور ندی نالوں سے دور رہیں۔
برطانیہ ،فلسطین کے حق میں مظاہرے پر 4 افراد گرفتار
عدالت میں نیتن یاہو کی درخواست مسترد، کرپشن مقدمہ بدستور جاری رہے گا
کراچی پولیس کا محرم الحرام سیکیورٹی پلان جاری، 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
دریائے سوات میں حادثات ، ٹورزم اتھارٹی کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ