ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب

ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب راولپنڈی کی کارکردگی بہتر ہے،نیب کا تعلق کسی سیاسی گروہ سے نہیں،اب ہواوَں کا رخ بدل رہا ہے،اب دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں،ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ نیب کا جھکاوَ ایک طرف ہے،دیکھنا ہوگا کہ ان 12،14ماہ میں کیا کرپشن ہوئی،2017کےبعد کوئی بڑاسکینڈل سامنے نہیں آیا،

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پہلے ان مقدمات پر توجہ دی جو طویل عرصے سے زیرالتوا تھے،بظاہر احتساب یکطرفہ نظر آتا ہے اس شکایت ازالہ کریں گے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے،بی آرٹی کیس میں سپریم کورٹ سے اسٹے ہے،کوشش کررہے ہیں بی آرٹی کیس میں حکم امتناع ختم ہوجائے،نیب کی طرف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی،

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ جن کو آئے چند ماہ گزرے ہیں ان کے دورمیں بھی کرپشن کودیکھیں گے، نیب کی جانب سے کوئی این آر او نہیں ہوگا،کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ صاحب اقتدار کی طرف آنکھیں بند رکھیں گے، نیب کی طرف سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،جنہوں نے کبھی قانون بھی نہیں پڑھا وہ نیب پر تنقید کررہے ہیں،میرا کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں،

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ مجھ پر الزام تراشی، کردارکشی اور دھمکیوں کا کوئی فائدہ نہیں،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،پاکستان تاقیامت رہےگا،وسائل کی کمی کا رونا نہیں رورہا،نیب کی کوئی ذاتی غرض نہیں ہے،دستیاب وسائل کابہترسے بہتراستعمال کرناچاہیے،

میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کسی سےسیاسی انتقام کیوں لے گا؟آج گرفتار کیا تو کل کہتے ہیں سیاسی انتقام لیاجارہا ہے،کیا آپ سے یہ بھی نہ پوچھا جائے کہ 100ارب کا قرضہ کہاں گیا؟ بجٹ کروڑوں کا لیکن بچہ کتے کے کاٹنے سے ماں کی گود میں مردجاتا ہے،ایک شخص لندن اورامریکہ میں علاج کراتاہےکیاباقی انسان نہیں؟ نیب کی منزل کرپشن کاخاتمہ ہے،صوبے کا کارڈ بھی استعمال کرلیں،نیب کو کوئی فرق نہیں پڑتا،نیب عدالتوں میں ججز کی تعداد25سےبڑھاکر50کرنی چاہیے،

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہروہ شخص جونیب کےریڈارپرہےوہ تونیب کواچھا نہیں کہےگا،نیب کرپشن کا خاتمہ کرکےرہےگا، ہرطاقت نیب کے دروازے کےباہر ختم ہوجاتی ہے،مجرم کو پکڑنا جرم ہے تو یہ جرم ہوتا رہے گا،نیب کے باعث عام آدمی کو امید ملی ہے،

Comments are closed.