کے پی کے ،حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کاروائیاں

havala hundi

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کا حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ڈائریکٹر کے پی زون نثار احمد خان کی ہدایت پر رواں سال حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی۔رواں سال ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی زیر نگرانی کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے تاریخی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 82 چھاپہ مار کارروائیاں کیں،جس دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 82 مقدمات درج کئے گئے۔چھاپہ مار کارروائیوں میں 98 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رواں سال 2023 کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث 36 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں سنائیں گیں۔چھاپہ مار کارروائیوں میں 51 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی و بین الاقوامی کرنسی برآمد کی گئی،چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کی گی۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے گزشتہ سال بھی ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔سال 2022 کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف 177چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی177 مقدمات درج کر کے 226 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپوں کے نتیجے میں 44 دکانوں/دفاتر کو سیل کیا گیا۔
ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت چالان جمع کر کے 44 ملزمان کو سزائیں سنائیں گیں۔
سال 2022 کے دوران 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر صوبےبھر میں ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.