کراچی: عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے کے دونوں واقعات بلدیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 26سالہ رضوان اور سپاہی محمد اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکار بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نامعلوم سمت کی گولی سےنوجوان زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔

Shares: