کراچی :سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور دنگا کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی:کراچی پولیس کے چیف خادم حسین رند نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ نیو ایئر کی خوشی پوری دنیا میں منائی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں اس رات کو ہوائی فائرنگ کی جاتی اور دنگے فساد ہوتے ہیں، جس میں لوگوں کی جانیں جاتیں اور کئی زخمی بھی ہوتے ہیں آنے والے نئے سال میں پولیس کی جانب سے خاص اقدامات کیے گئے ہیں ، شہری بلکل نئے سال کی خوشیاں منائیں لیکن کسی کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنیں ، اگر کوئی ہوائی فائرنگ یا دنگا فساد کرتے ہوئے دیکھا گیا یا پکڑا گیا تو اس پر اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،نئے سال کی آمد کے موقع پر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات اور ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
کراچی پولیس چیف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ یا دنگا فساد دیکھیں تو ویڈیو بنا کر واٹس ایپ نمبر 03302699211 پر فوری شیئر کریں اطلاع دینے والےکا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا اسکےساتھ ساتھ حوصلہ افزائی اور انہیں نقد انعام سےبھی نواز جائے گا کراچی پولیس چیف نے خادم حسین رند نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔