امریکا نے شام میں سرگرم تنظیم ’حیات تحریر الشام‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں نرم کرنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔’حیات تحریر الشام‘، جو ماضی میں النصرہ فرنٹ کے نام سے جانی جاتی تھی، کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ 23 جون کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ میمو میں کیا گیا، جسے پیر کے روز فیڈرل رجسٹر کے پیش منظر میں شائع کیا گیا۔
یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شام کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے دوبارہ جوڑنا اور خانہ جنگی کے بعد تعمیر نو میں امریکی وعدے کو پورا کرنا ہے۔
مریم نواز کی شیر کے حملے میں زخمی بچوں و خاتون کیلئے 5،5 لاکھ امداد
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 105 فلسطینی شہید
محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے