حیدرآباد میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تبلیغی جماعت کا رکن چل بسا

0
59

حیدرآباد میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تبلیغی جماعت کا رکن چل بسا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی پار گیا

ٹنڈو آدم خان کا 65 سالہ محمد خان حیدر آباد میں زیر علاج تھا، 28 مارچ کو سول ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا ، آج اسکی ہلاکت ہوئی ہے،حیدر آباد میں آج کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والا مریض تبلیغی جماعت کا کارکن تھا۔ مریض کو پہلے سے ہی سانس لینے میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا،

آج ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے.حیدرآباد میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 135 ہے، سندھ میں کورونا سے27 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں،عوام کے تعاون سے ہی ہم اس خطرناک بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اس بیماری کا واحد حل سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنا ہے.

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، حکومتوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امدادی پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی حکومت نے عوام کی امداد نہیں کی جس کی وجہ سے غریب شہریوں کے گھروں میں فاقے پڑنا شروع ہو گئے ہیں

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 10، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں آج پہلی ہلاکت ہوئی ہے

Leave a reply