آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

kpk

خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا رکھنے کی اے این پی تجویز پر صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماؤں سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی و سردار یوسف کی ہنگامی پریس کانفرنس، خیبرپختونخوا کے نئے نام کو مسترد کر دیا،

صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف، سینیر رہنماء سینٹر طلحہ محمود، ڈاکٹر شائستہ جدون، پروفیسر سجاد قمراور ہزارہ تحریک کے دیگر رہنما ؤں نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے،سردار یوسف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حوالہ سے ہمارے تحفظات ہیں، دو ہزار دس میں صوبہ ہزارہ کی بنیاد رکھی گئی،صوبہ کے حوالہ سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، 25 کروڑ کی آبادی کے لیے چار صوبہ ہیں،ہزارہ تحریک کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے،ہزارہ صوبہ وقت کی ضرورت ہے، 26آئینی ترمیم میں صوبہ ہزارہ بنانے کی ترمیم شامل کی جائے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہزارہ صوبہ بنایا جائے،ہزارہ صوبہ وقت کی ضرورت ہے،صوبہ کے حوالہ سے خیبر پختونحوا اسمبلی میں قرارداد بھی پاس ہوچکی ہے،حکومتی اتحادی جماعتوں ہزارہ صوبہ کے حوالہ سے کردار ادا کریں ،

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبے کی جو ڈیمانڈ ہے وہ پوری طاقت کے ساتھ اکٹھے ہیں،ہزارہ ایک الگ صوبہ بننا چاہیے، ہمیں اپنے وسائل کا ٹھیک سے استعمال کرنا ہے،جو ترامیم آ رہی ہے اس میں ہزارہ ایک الگ صوبہ ہونا چاہیے،پورے ہزارہ کے لوگ چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں سب کو اکٹھاہونا چاہیے

دوسری جانب مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ خیبر کو فاٹا سے ہٹانا زیادتی ہو گی،چائیے یہ تھا سب کو بیٹھا کر نام تبدیل کرنا چاہیے تھا،ہم اسکی بھرپور مخالفت کرتے یہ فیصلہ غلط کیا گیا ہم سے کسی نے بات نہیں کی اس حوالے، اس صوبے کے لئے بہت لوگ شہید ہوئے ہیں،65 لوگ معذور ہوئے ہیں، یہ سب لوگ امن کے لئے قربانی دے رہے ہیں، صوبے کے قیام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھانا چاہیے تھا، ایک سیاسی جماعت خیبرپختونخوا کا ماحول خراب کر رہی ہے،

قبل ازیں اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام صرف پختونخوا رکھنے کی تجویز مسترد کر دی گئی، صوبہ ہزارہ تحریک کے سردار محمد یوسف اور سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں وفد نے رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی اور تحفظات سے آگاہ کیا،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں یہ مسئلہ اٹھاوں گا،

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.