کوئٹہ(نامہ نگار زبیرآکاخیل)ہزارگنجی ایرانی آئل مارکیٹ ایک بار پھر آگ کے لپٹ میں آگئی متعدد دکانیں جل گئیں
تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی ،بس اڈہ ڈیزل گلی میں میں واقع ایرانی تیل مارکیٹ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ جس سے تاجروں کا شدید نقصان ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہزارگنجی میں واقع تیل مارکیٹ میں ایرانی پیٹرول کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ جن کی پانچ گاڑیاں آگ بجانے کیلئے پہنچی۔ تاہم آگ کے نتیجے میں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، جبکہ دو گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی راکھ ہو گئیں۔ اس حوالے سے تاجر رہنماء سید عبدالخالق آغا کے مطابق آگ منی پیٹرول پمپ میں لگی۔ جس نے 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اب تک آگ کے باعث تاجروں کے کروڑوں روپوں کا نقصان ہوچکا ہے۔
کوئٹہ، ہزارگنجی ایرانی آئل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی متعدد دکانیں جل گئیں
