قصور
ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ہزاروں معتکفین مساجد میں دن رات خوشنودی الٰہی اور سنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر عبادات میں مشغول،واپڈا کا ناروا سلوک،بیشتر علاقوں خاص کر دیہاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے بھی بڑھا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور کی شہری و دیہاتی مساجد میں ہزاروں معتکفین دن رات عبادات میں مشغول ہیں
خوشنودی الٰہی اور عظیم سنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اپنے گھروں کو چھوڑ کر مساجد کو عارضی مسکن بنانے والے متعکفین راتیں جاگ کر رب کونین کو یاد کرکے گزارتے ہیں تاکہ رب سے گناہ کی معاف کروا کر خود و سلطنت پہ رحمتوں کا نزول حاصل کروایا جائے

گورنمنٹ کو چائیے تھا کہ ان متعکفین کو سہولیات دی جاتیں تاکہ ان کو عبادت و ریاضت میں پریشانی نا ہوتی اور مملکت و سلطنت پہ رحمتوں کا نزول ہوتا مگر اس کے الٹ چلتے ہوئے واپڈا حکام نے بیشتر اور خاص کر دیہاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے بڑھا دیا ہے جس سے ان متعکفین کو مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ تین دن سے درجہ حرارت بھی کافی حد تک بڑھ چکا ہے
نیز ہر مساجد میں یو پی ایس و جنریٹرز کی سہولت موجود نہیں خاص کر دیہاتی علاقوں میں
بجلی کی بندش سے ان متعکفین کو گرمی کیساتھ مکھیوں مچھروں سے بھی پریشانی کا سامنا ہے
گورنمنٹ سے اپیل کی جاتی ہے کہ کم از کم عید تک بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ رب کے مہمان مساجد میں عارضی سکونت پذیر متعکفین پریشان نا ہو اور گورنمنٹ کو اچھے لفظوں میں یاد رکھیں نا کہ تکلیف میں مبتلا ہو کر ناراضگی سے

Shares: