غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں شہری لاپتہ

خان یونس کے قتل عام میں 150 سے زائد شہری شہید اور 500 کے قریب لاپتہ ہو گئے
0
95
un

غزہ:فلسطینی محکمہ سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے 2000 شہری لاپتہ ہیں۔

باغی ٹی وی: فلسطینی محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق قابض افواج کے انخلا ءکے بعد سے ان علاقوں سے شہریوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ،غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر محمود بصل نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج کے انخلاء کے بعد خان یونس کے قتل عام میں 150 سے زائد شہری شہید اور 500 کے قریب لاپتہ ہو گئے۔

دوسری جانب صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں،وزیر قانون

ادھر غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے مزید 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی کل لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔

Leave a reply