مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے...

دنیا کی اوپن ائر جیلیں،تحریر:غنی محمود قصوری

جیل کا لفظ سنتے ہی ذہن میں سب سے...

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ...

جتوئی میں محمد عربی کا المناک قتل

معصوم بچے کی بے رحمانہ ہلاکت نے ایک بار...

مذہبی رسومات کے لیے ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع

سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سیکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، پولیس، دفتر خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بھارتی سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری ہوگا۔ وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔ بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، لیکن اس نے چھوٹی بات کی ہے،گورنر سندھ