ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگا راجہ قریشی) ایس ایس پی نے صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ عرس کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے اچانک پولیس نفری کے ساتھ صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ غسل شریف کی تقریب کا جائزہ لیا درگاہ پر زائرین کو تحفظ دلوانے کے لۓ سیکیورٹی کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے میڈیا کے ایک وفد وفا اکرم عباسی سے بات کرتے ہوۓ کہا کے درگاہ اصحابی کے زائرین اور ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی ہم پر ذمہ داری ہے کے ہم ان کو تحفظ دیں ، یہ میرا فرض بلکہ مشن ہے وہاں پر درگاہشریف کے خلیفہ منیر احمد قریشی، عاشی خلیفہ،محمود خلیفہ،شعیر قریشی،خلیفہ عادل قریشی اوردیگر خلیفوں نے عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے درگاہ کو بہترین سیکیورٹی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عدیل چانڈیو ایک سچااور بہترین آفیسر ہے،خلیفوں نے مزید کہا کے اوقاف والوں نے ایک سازش تحت غسل کی تقریب ہوتے ہوۓ بھی انہوں درگاہ پرتعمیراتی کام چلنے والا ملبہ نیچے گرادیا زائرین کو سخت اذیت دینے کے لۓ غسل کی تقریب خراب ہونے کے ساتھ تعمیراتی کاموں بھی رکاوٹ اور کرپشن کی ہے اس موقع پر خلیفہ عاشی نے رہنمائی کی.

Shares: